مشعال خان قتل کیس کے مزید دو ملزم گرفتار کرلئے گئے، مجموعی تعداد 36ہوگئی

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) مشعال خان قتل کیس کے مزید دو ملزم گرفتار کرلئے گئے،گرفتار ملزمان کی تعداد36ہوگئی،ملزم بلال پر طلباء کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق مشعال خان قتل کیس کے مزید دو ملزم گرفتار کرلئے گئے،گرفتار ملزمان کی تعداد36ہوگئی،گرفتار ملزموں میں بلال اور عامر شامل ہیں،ملزم بلال یونیورسٹی میں کمپیوٹرآپریٹر تھا،ملزم بلال پر طلباء کو اشتعال دلانے کا الزام ہے،دوسرے ملزم عامر کو ویڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :