ایران و پاکستان کا توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور

موجودہ صورتحال میں مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں ، ایران اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، علاؤ الدین بروجردی پاکستان، ایران کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون سمیت تربیتی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے، خطے میں امن اور سلامتی کے قیام کے لئے دونوں ممالک کا فعال کردار ناگزیر ہے ، ایاز صادق

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) ایران اورپاکستان نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کے فروغ پر زور دیا ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ علاؤ الدین بروجردی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق یے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اورحمایت کی اور یہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی واضح علامت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون سمیت تربیتی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ایاز صادق نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایران اور پایستان یے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خطے میں امن اور سلامتی کے قیام کے لئے دونوں ممالک کا فعال کردار ناگزیر ہے۔ اس موقع پر فریقین نے تمام شعبوں بالخصوص علاقائی امور میں باہمی تعاون اور سفارتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔