عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کا مشن ہر قیمت پر پورا کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں،وزیراعظم قومی صحت پروگرام صوبے کے چار اضلاع میں جاری ہے،پروگرام کا دائرہ صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا،تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کا مشن ہر قیمت پر پورا کریں گے،شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں،وزیراعظم قومی صحت پروگرام صوبے کے چار اضلاع میں جاری ہے،پروگرام کا دائرہ صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا،تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کا مشن ہر قیمت پر پورا کریں گے،شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں،ہمیں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے تیزرفتاری سے آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام صوبے کے چار اضلاع میں جاری ہے،پروگرام کا دائرہ صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا،ادویات کی خریداری،ترسیل اور تقسیم کا جدید نظام متعارف کرایا ہے،نئے نظام سے ادویات کی خردبرد،جعلی و غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا،تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :