مشال قتل کیس :ویڈیوکی مددسے2مزیدملزمان گرفتار،تعداد 34ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اپریل 2017 14:41

مشال قتل کیس :ویڈیوکی مددسے2مزیدملزمان گرفتار،تعداد 34ہوگئی
مردان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل2017ء) : مردان یونیورسٹی میں مشال قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ویڈیوکی مددسے 2مزیدملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،ملزمان کی تعداد 34ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مردان یونیورسٹی میں مشال قتل کی ایک اورویڈیومنظرعام پرآگئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا کہ مشال جہاں بھی نظرآئے ماردیاجائے،اگرپولیس گرفتارکرکے جیل لے جائے تووہاں بھی نہیں چھوڑنا۔پولیس نے ویڈیوکی مددسے قتل میں ملوث مزید2ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزمان کی تعداد34ہوگئی ہے۔جن میں 5ملزمان کوبیان ریکارڈکروانے کیلئے عدالت میں پیش کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :