ملتان ،ْآندھی اور بارش سے گندم کی فصل کو نقصان

اتوار 23 اپریل 2017 14:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ملتان میں گزشتہ روز آنے والی آندھی اور بارش سے گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ،ْ کٹی ہوئی گندم بھی فروخت کے قابل نہیں رہی ۔

(جاری ہے)

ملتان میں کاشت کاروں نے بتایا کہ آندھی اور بارش سے ان کی کھڑی فصل بیٹھ گئی ،ْ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 15 اپریل سے گندم خریداری کا اعلان کیا تھا۔ بعض کاشت کاروں نے اپنی گندم کی کٹائی 15 اپریل تک مکمل کرلی لیکن ملتان میں گندم کی خریداری کے مراکز قائم نہ ہو سکے جس پر کٹی ہوئی گندم بھی تباہ ہوگئی۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے نقصان کا ازالہ کرے۔

متعلقہ عنوان :