’’نوجوانوں نے بیچ سڑک بھارتی ایئرفورس کے اہلکار کی دھلائی کردی‘‘

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) ’’نوجوانوں نے بیچ سڑک بھارتی ایئرفورس کے اہلکار کی دھلائی کردی‘‘۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں تین نوجوان انڈین ایئرفورس کے اہلکار کو تلخ کلامی کے بعد سڑک کے درمیان موٹرسائیکل سے اتار کر سرعام وردی میں ملبوس اہلکار کی پٹائی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور جھگڑے کے دوران نوجوانوں کی طرف سے اہلکار کو تھپڑ بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی پولیس نے 3 نوجوانوں کو جھگڑا کرنے کی بنا پر گرفتار کرکے کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :