سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا عہد کرنیوالے سیاستدانوں نے اداروں کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،شاہد ریاض ستی

فیصلہ آنے سے پہلے عمران اور پی پی پی رہنماء اسے تسلیم کرنے کے وعدے کرتے رہے مگر اب عدالت سمیت ہر ادارے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، رہنماء (ن) لیگ

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماء سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا عہد کرنے والے سیاستدانوں نے ملک کے اداروں کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ․ وہ اپنے ملک کے اداروں کو بدنام کرکے قوم کی کوئی خدمت نہیں کر رہے ․ ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے انہیں چاہئے کہ وہ عملی کام کریں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کمیشن کی رپورٹ آنے تک انتظار کریں اور اطمینان رکھیں کہ قوم کو ضرور انصاف ملے گا ․ انہو ںنے یہ بات مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کارکنو کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ․ انہو ںنے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے عمران خان اور پی پی پی کے راہنماء فیصلے کو تسلیم کرنے کے وعدے کرتے رہے مگر فیصلہ آنے کے بعد فاضل عدالت سمیت ہر ادارے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور احتجاجی پروگرام تربیت دئیے جا رہے ہیں جو کہ ملک اور قوم کے مفاد کے خلاف ہیں ․ انہو ںنے کہا کہ اپوزیشن راہنماء اپنے ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کیلئے اداروں کی قربانی نہ دیں اور ان کو بدنام نہ کریں ․ شاہد ریاض ستی نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ میں اپوزیشن یہ ثابت کر دیتی کہ وزیر اعظم پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ درست ہیں تو کورٹ ضرور خود فیصلہ کر دیتی مگر اس نے مزید تحقیقات کیلئے کمیشن بنا دیا ہے جس پر ہم سب کو اعتماد کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :