سینیٹ ،کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق فنکشنل کمیٹی ،ْ ریلوے اور قانواز سازی کے معاملات سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس (آج)ہونگے

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق فنکشنل کمیٹی ،ْ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے اورسینیٹ کی قانون سازی کے معاملات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس (آج )پیر کوونگے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ساڑھے دس بجے کمیٹی روم پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کرینگے ۔ اجلاس میں کمیٹی کی طرف سے کم ترقی یافتہ علاقوں کے متعلق سفارشات پر عمل درآمد پر غور کیا جائیگا ،ْ پاکستان سپورٹس بورڈ کے مختلف امور پر بھی غور کیاجائیگا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا دو روزہ اجلاس (آج) پیر سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سردار فتح محمد کرینگے ۔

اجلاس میں شالیمار ہسپتال کو ریلوے کی زمین پر قبضہ جبکہ بہاولپور میں ریلوے زمین کو ڈی ایچ اے کو دینے کے حوالے سے ریلوے کے حکام کمیٹی کو بریفننگ دینگے۔کمیٹی 25اپریل کو اجلاس میں کمیٹی رائل پلان گلف اینڈ کنٹری کلب لاہور کی سائٹ کا دورہ کرے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔سینیٹ کی قانون سازی کے معاملات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔

جسکی صدارت کمیٹی کے کنوینیئر سینٹر محمد دائود خان ایڈوکیٹ کرینگے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کام ای آرگنائزیشن ایکٹ 1996ء ترمیم پر غور کیا جائیگا، 28فروری کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :