انتخابی اصلاحات سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے الگ الگ اجلاس (آج)و ہونگے

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) انتخابی اصلاحات سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے الگ الگ اجلاس (آج) پیر کو ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ایک بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینیئر زاھد حامد کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف مرتب کئے گئے الیکشن رولز 2017ء اورالیکشن بل 2017ء پر غور کیاجائیگا جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا 57واں دو روزہ اجلاس (آج ) پیر کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد مزمل قریشی کرینگے۔

اجلاس پہلے روز لیاری ایکسپریس وے منصوبے گرین لائن ٹرانسپورٹ سسٹم اور موٹروے کے ایم نائن منصوبے پرکام کی رفتاری کا جائزہ لیاجائیگا جبکہ دوسرے روز 25اپریل کو کمیٹی ایم نائن موٹروے منصوبے کی سائٹس ، لیاری ایکسپریس وے منصوبے اور گرین لائن ٹرانسپوٹ سسٹم منصوبے کی سائٹس کادورہ کر کے منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کاجائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :