مشال کیس ،ْ8 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ،ْ(آج)عدالت میں پیش کیا جائیگا

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) مشال قتل کیس میں گرفتار 8 ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ اتوار کو ختم ہوگیاہے ،ْآٹھوں ملزمان کو(آج) پیر کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشال قتل کیس میں 33ملزمان گرفتارکیے جا چکے ہیں جبکہ 24 ملزمان جیل میں ہیں ،ْ عبدالولی خان یونیورسٹی بدستور بند ہے۔مشال خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔