آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان اسلام آباد ،ْ پنجاب ،ْ فاٹا ،ْ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا اامکان

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان اسلام آباد ،ْ پنجاب ،ْ فاٹا ،ْ کشمیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں ،ْآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش پٹن میں53 ملی میٹر، مالم جبہ 52، کوہاٹ30، کالام 18، دیر16، سیدو شریف 14، چراٹ13، پشاور، بالاکوٹ 12، دروش، لوئر دیر08، چترال 06، کاکول 03 ، ساہیوال 22، ٹوبہ ٹیک سنگھ15، کوٹ ادو12، لاہور، فیصل آباد، شور کوٹ 07، ڈیرہ غازی خان، جوہرآباد، جھنگ، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ05، کامرہ، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ 03، سیالکوٹ، منگلہ ، راولپنڈی 02، جہلم میانوالی ،بہاولپور ایک، استور21، بگروٹ 14، بونجی 12، گلگت 10، چلاس 07، مظفر آباد 05، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی ایک اور بارکھان میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :