Live Updates

سپریم کورٹ ہمیں ہٹاتی تو چلے جاتے ،ْ تحریک انصاف اور اپوزیشن کے کہنے پر نہیں جائیں گے ،ْمصدق ملک

تحریک انصاف چور راستے تلاش کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کرے اور ووٹ لے کر آئے ،ْانٹرویو

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں ہٹاتی تو چلے جاتے تحریک انصاف کے کہنے پر نہیں جائیں گے ،ْوزیراعظم عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے، عوام ہی انہیں ہٹا سکتے ہیں، تحریک انصاف چور راستے تلاش کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کرے اور ووٹ لے کر آئے۔ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ پانامہ لیکس آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کمیشن بنانے کا کہا جسے مسترد کر دیا گیا ،ْانہوں نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا کہا اسے بھی رد کر دیا گیا ،ْ پھر انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھا ، سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے ،ْ وزیراعظم کو نا اہل نہیں کیا، اگر سپریم کورٹ ہٹانے کا کہتی تو ہم چلے جاتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے ، ہم ان کے کہنے پر نہیں جائیں گے، وزیراعظم کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے اور عوام ہی ان کو ہٹائیگی ،ْ تحریک انصاف چور راستے تلاش کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کرے اور ووٹ لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد یمن کے نہیں ،ْ دہشتگردی کے خلاف ہے ، راحیل شریف کی تقرری پارلیمان کی قرار داد کے خلاف نہیں، ہم پارلیمان کی قرارداد کی پاسداری کر رہے ہیں اور کوئی بھی چیز پارلیمانی قرارداد کے خلاف نہیں ہو رہی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات