کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ْ شدت 4.3ریکارڈ کی گئی

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ْ شدت 4.3ریکارڈ کی گئی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ضلع بولان کے علاقے مچ میں شدیدزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.3ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا قلات سی67کلومیٹرشمال مشرق اور گہرائی171کلومیٹر تھی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :