سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کریں گے ،ْ جے آئی ٹی کا قیام بے معنی ہوگی ،ْ شیریں مزاری

عدالت کی جانب سے وزیراعظم سے مزید تحقیقات پر مٹھائی تقسیم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،ْانٹرویو

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے بغیر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا قیام بے معنی ہوگا۔ایک انٹرویومیں شیریں مزاری نے کہا کہ سپریم کورٹ خود کہہ چکی ہے کہ ادارے درست انداز میں کام نہیں کررہے ہیں، تو پھر انھی اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وزیراعظم کا استعفیٰ ہے لہذا اب ہم عوامی عدالت میں جائیں گے تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے اور اس ایک نکاتی ایجنڈے پر پوری اپوزیشن ہمارے ساتھ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت اب عدالت میں نظر ثانی درخواست دائر نہیں کریگی ،ْ بلکہ ہماری اگلی حکمتِ عملی عوام کے سامنے جانا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے عدالتی فیصلے کے بعد ن لیگ کی جانب سے جشن منانے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عدالت کی جانب سے وزیراعظم سے مزید تحقیقات پر مٹھائی تقسیم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس سوال پر کہ کیا آپ اپنی احتجاجی تحریک میں پیپلز پارٹی کو بھی شامل کریں گی تو انہوںنے کہاکہ ہم سب کا اب ایک ہی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے اور اس موقف پر سب ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :