وزیراعظم جے آئی ٹی پر اثر انداز نہیں ہوسکتے ،ْ جسٹس وجیہہ الدین

اب چھری خربوزے پر گرے یا خربوزہ چھری پر نتیجہ ایک ہی آئے گا ،ْانٹرویو

اتوار 23 اپریل 2017 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی پر اثر انداز نہیں ہوسکتے ،ْ اگر چاہیں تو پیش ہونے سے انکار بھی کرسکتے ہیں ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فیصلے کا اختیار حاصل نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز نے جے آئی ٹی کا تقرر کر کے مناسب فیصلہ دیا ،ْمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے 4 ارکان آزاد ہیں تاہم فیصلہ کرنے کا اختیار ان کے پاس نہیں ،ْانہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر اعتراض معاملے کو طول دینے کے مترادف ہے ،ْقانون کے تحت وزیر اعظم جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے انکار کرکے اپنے نمائندوں کو بھیجنے کا حق رکھتے ہیں تاہم نوازشریف پیش ہوں نہ ہوں ان کا کیس بہت کمزور ہے۔

جسٹس وجیہہ الدین نے کہا کہ اگر نوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تو ٹیم ان کے پاس آسکتی ہے تاہم اگر وہ تعاون نہیں کریں گے تو عدالت سمن جاری سکتی ہے۔سابق جج نے کہا کہ عدالت نے کیس کو آسان کردیا ہے اور اب چھری خربوزے پر گرے یا خربوزہ چھری پر نتیجہ ایک ہی آئے گا کیونکہ جے آئی ٹی کو شواہد جمع کر کے عدالت کو دینے ہیں۔

متعلقہ عنوان :