Live Updates

زرداری نےپاکستان کاپیساچوری کیا،اب ان کی باری ہے،عمران خان

نوازشریف اورزرداری دونوں کرپٹ ہیں،سپریم کورٹ نےقطری خط مسترد کردیا،سند ھ میں جلدبڑاعوامی جلسہ کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اپریل 2017 13:54

زرداری نےپاکستان کاپیساچوری کیا،اب ان کی باری ہے،عمران خان
دادو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف اور زرداری دونوں کرپٹ ہیں،زرداری نےپاکستان کاپیساچوری کیاہے،اب ان کی باری ہے،سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کردیے۔ انہوں نے آج دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس فیصلے پرمٹھائیاں بانٹنے والے بیوقوف ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا ادارے مفلوج ہوچکےہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کردیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشرےمیں ٹرین حادثے پر وزیرمستعفی ہوجاتے ہیں۔نوازشریف اور زرداری دونوں کرپٹ ہیں۔ اب آصف زرداری کی باری ہے۔ انہوں نے سند ھ میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کااعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا کرپشن کرنے کاطریقہ کارالگ ہے۔زرداری نےپاکستان کاپیساچوری کیاہے،اب ان کی باری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات