فلپائن میں داعش کے اتحادی گروپ کا رہنماء پولیس مقابلے میں مارا گیا

جیسٹیلو میلوریا غیر ملکی سیاحوں کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا ، فورسز نے خطرناک اسلحہ بھی برآمد کرلیا

اتوار 23 اپریل 2017 13:40

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) فلپائنی وزارت دفاع نے داعش کے اتحادی گروپ ابو سیاف کا رہنما ء جیسلیٹو میلوریا کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ملٹری کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوسکر لاکتو کے مطابق ابوسیاف کے رہنماء کو مقامی فوج کی جانب سے ایک مقابلے کے دوران مارا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے اتحادی گروپ ابوسیاف کے رہنمائکو بوہول جزیرے میں ہونے والے ایک مقابلے کے دوران مارا گیا ، جیسٹیلو میلوریا غیر ملکی سیاحوں کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا اور فورسز نے M203 گرینیڈ لانچر اور ایکM16رائفل بھی برآمد کی۔

واضح رہے کہ فلپائنی فوج نے گذشتہ ہفتے ابوسیاف کے ایک اور رہنمائ معمر اسکلی کو بھی ہلاک کیا تھا۔معمر اسکلی ابو رامی کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :