حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور عام کشمیری نوجوانوں پر کالے قانون کا اطلاق انتقام گیری کے سوا کچھ نہیں، تحریک حریت
پی ڈی پی حکومت ہندو انتہا پسندوں کی خوشنودی کیلئے انتہائی گھٹیا کردار کا مظاہرہ کر ہی ہے ،قتل وغارت، گرفتاریاں، توڑ پھوڑ اور ظلم وجبر حکومت کی پہچان بن گئی ہے، ترجمان
اتوار 23 اپریل 2017 13:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سوپور کے رہائشیوں عبدالمجید، غلام نبی گوجری ، عبدالطیف کلو پر لاگو کالا قانون پی ایس اے عدالت نے دو مرتبہ کالعدم قرار دیدیا جسکے بعد تیسری مرتبہ ان پر کالا قانون لاگو کیا گیا جبکہ اسی طرح سے اخلاق احمد شیخ ، محمد صدیق ، یاور، وسیم، دانش عبدالمجید لون اور سراج الدین کے خلاف دوسری مرتبہ کالا قانون لاگو کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کے بعد نوجوانوں کو مقبوضہ وادی سے دور جموں خطے کی جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ دریں اثنا تحریک حریت کا ایک وفد رفیق احمد اویسی کی قیادت میں سوپور کے علاقے کوشحال متو گیا اور گزشتہ سات برس سے نئی دلی کی تہاڑجیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند غلام جیلانی کے والد عبدالخالق کی وفات پر غم زدہ لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مرحوم کے فرزند غلام جیلانی گزشتہ 7برسوں سے تہار جیل میں بند ہیں۔ادھر جموں وکشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے تنظیم کے چیئرمین مسرت عالم بٹ،محمد یوسف میر، محمدرفیق گنائی، عبدالاحدپرہ، اسداللہ پرے، طارق احمد گنائی، محمد رفیق رینہ، معراج الدین نندا، حکیم شوکت، مولوی سجاد، محمدحیات بٹ، محمد یوسف بٹ، سہیل احمد کول، ظہور احمد،عمرجان،لطیف احمد کلو، خورشید احمد لون، جاوید احمداور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.