راولپنڈی کی ایک دکان،غریبوں کیلئےصرف 20روپے میں کپڑے اورجوتے دستیاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اپریل 2017 13:34

راولپنڈی کی ایک دکان،غریبوں کیلئےصرف 20روپے میں کپڑے اورجوتے دستیاب
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل2017ء):راولپنڈی میں ایک ایسی بے نام دکان ہے،جہاں پرغریبوں کیلئے انتہائی مناسب قیمت صرف 20روپے میں سلائی شدہ کپڑے اور جوتے دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس پردکان پرنت نئے ڈیزائن پرمبنی کپڑے اور جوتے صرف 20،20روپے میں دستیاب ہیں۔دکان میں کپڑوں کودھلائی اور استری کرکے بہترین اندازمیں ہینگ کیاگیاہے۔جبکہ جوتے بھی پالش کرکے رکھے گئے ہیں۔غریب افراددکان میں آتے ہیں اور صرف 20،20روپے میں نئے ڈیزائن کے کپڑے اور جوتے پہن کرخوشی خوشی لوٹ جاتے ہیں۔۔ویڈیوبھی دیکھیں