آٹھویں سالانہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس آج سے شروع ہورہی ہے

اتوار 23 اپریل 2017 13:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ تین روزہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس آج 24 اپریل (سوموار) سے شروع ہورہی ہے ۔جس میں ماہرین مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کانفرنس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 25 اپریل بروز منگل صبح9 بجے فیز5 حیات آباد پشاور میں منعقد ہوگی جس سے کئی ملکی اور غیر ملکی ماہرین طب کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ اور ڈاکٹر ضیا الحق خصوصی خطاب کریںگے۔

ڈاکٹر ضیا الحق کے مطابق اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یونیورسٹی کے تحت صحت کے شعبے میںمختلف موضوعات پر ہونے والی تحقیق کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات اور فیکلٹی میں جدید تحقیق کے رجحانات کوفروغ دینا ہے۔کانفرنس میں صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اورالائیڈ ہیلتھ سائنسزکے علاوہ ملک بھرکے طبی تعلیمی اداروں سے اساتذہ اور ماہرین صحت شرکت کریں گے۔