جعلی پیرنی نے4 ماہ کےبچے کوبے ہوشی کاٹیکہ لگاکر75 ہزارمیں فروخت کردیا

والدین کے پوچھنے پرکہا کہ بچہ اللہ کے پاس چلاگیاہے،گائے یابچھڑا لےآؤتوبچہ دوبارہ زندہ ہوجائیگا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اپریل 2017 13:21

مظفرگڑھ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل2017ء) : مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں جعلی پیرنی نے4 ماہ کے بچے کوبے ہوشی کاٹیکہ لگاکر 75 ہزارمیں فروخت کردیا،جبکہ والدین سے کہا کہ بچہ اللہ کے پاس چلاگیاہے،گائے یا بچھڑا لے آؤ توبچہ دوبارہ زندہ ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس تھانہ جتوئی نے جعلی پیرنی سمیت 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےقانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی انکوائری میں بات سامنے آئی ہے کہ تحصیل علی پور کا امام بخش نامی شخص اپنے 4 ماہ کے بیمار بچے عمرفاروق کو دم کروانے جھگی والا میں مسرت نامی پیرنی کے پاس گیا۔جعلی پیرنی نے بچے کودم کرنے کے بہانے یرغمال بنایا۔اور بے ہوشی کاانجیکشن لگاکربے اولاد ڈاکٹرکے ہاتھوں 75 ہزارمیں فروخت کردیا۔

متعلقہ عنوان :