شیخ عقیل الرحمن کی عابد شیر علی کے پیپلزپارٹی کو جے ٹی آئی تشکیل دیکر آصف زرداری کو سربراہ مقرر کرنے کے بیان کی تائید

اتوار 23 اپریل 2017 13:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے عابد شیرعلی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کو موقع دے کہ وہ جے آئی ٹی تشکیل دے جس کی سرپرستی آصف علی زرداری کریں جبکہ ممبران میں ایان علی،ڈاکٹر عاصم،شرجیل میمن شامل ہوں اور اداروں سے خصوصی اجازت لے کر عزیز بلوچ کو بھی شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی جو فیصلہ دے وہ حتمی ہو اور پوری قوم اس فیصلے کو تسلیم کرلے۔ماضی میں بھی ملک کو لوٹنے میں ان لوگوں کا بڑا کردار ہے۔زرداری نے سی آئی اے کے ایجنٹوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی تاکہ وہ ملک میں تخریب کرسکیں۔اس کے علاوہ سکھوں اور کشمیریوں کی فہرستیں بھی فراہم کی گئی۔لہٰذا ان لوگوں کو ایک بار پھر قوم وملک کی خدمت کا موقع دیا جائے۔