پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کی راہ میں آنیوالی تما م رکاوٹیں ہمیں ملکر ناکام بنانا ہونگی،سحرش قمر اعوان

دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے سی پیک منصوبہ خطہ کی تقدیر بدل دیگا، رکن آزاد کشمیر اسمبلی

اتوار 23 اپریل 2017 13:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن )کی رکن قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر سحرش قمر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں آنیوالی تما م رکاوٹیں ہمیں مل کر ناکام بنانا ہیں ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کو مل کر کام کرنا ہو گا دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطہ کی تقدیر بدل دے گا میاں نواز شریف کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے آزادکشمیرحکومت نے ریاست بھر میں تعمیر وترقی کے لئے ایک مربوط جامع حکمت عملی تیارکردی ہے جس سے پورے آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر سے ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے کشمیر ی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کیلئے تمام بھارتی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں پاکستان اب ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے سی پیک کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی بہتر ہو چکی ہے دہشتگرد ناکام ہو رہے ہیں ملک کی دفاع اور سلامتی کیلئے آزادکشمیر کے عوام اداروں کے شانہ بشانہ کام کریں گے آزادکشمیر میں عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے بلاتخصیص کام کر رہے ہیں اداروں میں میرٹ کے قیام سے نوجوانوں کو ان کے حقوق ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :