حکومت کے میرٹ کی بحالی ، عوام کی خوشحالی ،گورننس کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،بیرسٹرافتخار علی گیلانی

عوام کی بلا تخصیص خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،سیاسی جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر آزادکشمیر کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، وزیر تعلیم سکولز وکالجز آزاد کشمیر

اتوار 23 اپریل 2017 13:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی پروگرام بیرسٹرافتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے میرٹ کی بحالی ، عوام کی خوشحالی اور گورننس کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں انکی مثال نہیں ملتی عوام کی بلا تخصیص خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے سیاسی جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر آزادکشمیر کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے عوام کی جماعت ہے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتر کر دکھایا ہے ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں میرٹ کی بحالی اور بلا تخصیص تعمیر و ترقی کا آغاز ہو چکا ہے تمام علاقوں میں بلا تخصیص عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبوں کی شروعات ہو چکی ہیں ان منصوبوں کی شفافیت کیلئے مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے آزادکشمیر کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی اور وسائل کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزادکشمیرکے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے آزادکشمیر میں غربت کے خاتمے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی میرٹ کا پائمالیاں گزشتہ حکومتوں میں عروج پر تھیں آزادکشمیر کے وسائل کو بروئے کار لا کر خطہ میں بے روزگاری کی لعنت کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔