پاکپتن،ڈکیتی کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان نقدی لوٹ لی گئی

اتوار 23 اپریل 2017 13:20

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ڈکیتی کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان نقدی لوٹ لی گئی۔پہلی واردات میں چاہ مانک والا مالکہ ہانس قصبہ کا رہائشی عارف اپنے بھائی طارق کے ہمراہ موٹر سائیکل PKK-6647 پر قبرستان مہر شاہ کے قریب جا رہا تھا کہ چار ڈاکوئوں دو موٹرسائیکلوں پر آئے اور عارف کو زخمی کرکی44400 روپے مالیت کا موٹرسائیکل نقدی لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

پہلی واردات میںچک 96-D کا خادم حسین اپنے ساتھی نوشیر کے ہمراہ مویشیوں کے بیوپار کے لئے کمیر جا رہے تھے کہ چک 34-EB کے قریب چار مسلح ڈاکوئوں موٹرسائیکلوں پر آئے اور 80900روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :