جماعت اسلامی نے گزشتہ 35سال سے بونیرکی عوام کو دھوکہ میں رکھا ، مفتی فضل غفور

منتخب نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے حلقہ پی کے 79جدید دور میں بھی پسماندہ ہے،اپوزیشن کے باوجود میری چار سالہ کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے ، رکن خیبرپختونخوا اسمبلی

اتوار 23 اپریل 2017 13:20

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ 35سالوں سے یہاں کے عوام کو دھوکہ میں رکھا ،منتخب نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے حلقہ پی کے 79جدید دور میں بھی پسماندہ ہے۔اپوزیشن کے باوجود میری چار سالہ کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے تورورسک کیلئے رابطہ پل میگا پراجیکٹ جے یو آئی کا اہم کارنامہ ہے۔

آئندہ بھی اسلامی نظام کے نفاذ اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تورورسک میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے 18افراد نے بہاد ر خان،نادر خان اور ناسیم خان کے سربراہی میں جے یو آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے فضل متین،ولی رحمن،نورزادہ،رشید احمد اور تاج فروش نے بھی خطاب کیا۔

ایم پی اے مفتی فضل غفور نے کہا کہ صد سالہ اجتماع کے بعد مخالف سیاسی جماعتوں پر خوف تاری ہوئی ہے۔اور آئے روز منفی پروپیگنڈو ں میں مصروف عمل ہے۔مگر کارکنان منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرے ۔جے یو آئی اب بونیر میں ایک تھناور درخت بن چکی ہے۔انشاء اللہ ائیندہ الیکشن میں بونیر کے قومی اور صوبائی حلقے جیت کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں تورورسک کے مقام پر ایک اعظیم الشان کنونشن کریں گے۔جس میں مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔اور اس کنونشن کے بعد انشاء اللہ یہ سیاسی دکانداران یہاں سے اپنے بستر گول کریں گے۔اور مخالفین کو امبیلہ چوک پر بھگا کر ضلع بدر کر کے دم لیں گے۔مقررین نے نئے شامل ہونے والوںکا شکریہ ادا کیا۔اور ان کی شمولیت کو جے یو آئی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔