ریلوے کے نیٹ ورک کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ،47 کروڑ 40لاکھ روپے مختص

پائپ لائن کی تبدیلی ، پانی کی سہولیات کی فراہمی ، دیگر سازوسامان ،سکیورٹی انتظامات میں بہتری شامل ہیں‘ ذرائع

اتوار 23 اپریل 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ریلوے کے نیٹ ورک کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جن کیلئے رواں مالی سال کے دوران ان 47 کروڑ 40لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاری منصوبوں میں پائپ لائن کی تبدیلی ، پانی کی سہولیات کی فراہمی اور دیگر سازوسامان اورملک بھر میں مختلف ریلوے اسٹیشنوںپر سکیورٹی انتظامات میں بہتری شامل ہیں ۔ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں میں ریلوے اسٹیشنوں پرآگ بجھانے والے آلات کی فراہمی اور تعمیراتی کام بھی شامل ہے ۔گزشتہ تین سال کے دوران پرانی ریلوے لائنوں کو پچاس کروڑ روپے لاگت سے بہتر بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :