حج درخواستیں جمع کرانے کا (کل )آخری روز

اتوار 23 اپریل 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد کردہ بینکوں کی برانچیں اتوار کی تعطیل کے باوجود کھلی رہیںاور حج پر جانے کے خواہشمند کئی افراد نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کی ہدایت پر حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینک ہفتہ اوراتوار کی تعطیلات کے باوجود کھلے رہے ۔حج درخواستیں کل 26اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ7 ہزار526عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :