بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر خاوند نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

اتوار 23 اپریل 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں مبینہ طور پر بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر خاوند نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ستوکتلہ کے رہائشی چار بچوں کے باپ عبد الحمید کی اہلیہ جھگڑے کے بعد اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی تھی اور اس کے منانے کے باوجود واپس نہیں آرہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر عبد الحمید نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :