لیاری جنرل ہسپتال پر چھاپہ ،ْگینگ وارکااہم ملزم امین بلوچ گرفتار

ملزم چاکیواڑہ کلاکوٹ پولیس کوسنگین مقدمات میں مطلوب تھا

اتوار 23 اپریل 2017 13:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری جنرل ہسپتال پر چھاپہ مار کر گینگ وار کے اہم ملزم امین بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم امین بلوچ گینگ وارملزم زاہد لاڈلہ کا کارندہ اور گینگ وار ملزم وسیم قصرگندی کاچھوٹابھائی ہے، ملزم پہلے رینجرزکے ہاتھوں گرفتارہوا اور جیل بھی کاٹ چکا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم چاکیواڑہ کلاکوٹ پولیس کوسنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :