کامونکی ،ْ شدید بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر نے سے خاتون ،ْ دو بچوں اور والدہ سمیت جاں بحق

اتوار 23 اپریل 2017 13:02

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) محلہ سلامت پورہ میں شدید بارش کے باعث بوسید ہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون، 2 بچوں اور والدہ سمیت جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق شدید بارش کے باعث کامونکی کے محلہ سلامت پورہ میں ارشد کی بیٹی آسیہ اپنے تین بچوں کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی اور اور گزشتہ رات یہ لوگ ایک کمرے میں سو رہے تھے کہ خستہ حال ہونے کے باعث مکان کی چھت گر گئی ،ْچھت گرنے سے ارشد کی بیوی نذیراں بی بی ، بیٹی آسیہ اور دو بچے ذیشان عمر آٹھ ماہ اور سلمان عمر دو سال جاں بحق ہو گئے ،ْ ارشد اور اس کی ایک نواسی زخمی ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق آسیہ کی4 سال کی بیٹی آمنہ اور گھرانے کا سربراہ عاشق ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ،ْ انہیں محلے داروں نے اپنی مددآپ کے تحت نکال کرہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :