کراچی ،ْکلاکوٹ میں دستی بم حملہ بابالاڈلا گروپ نے کیا ،ْپولیس کی ابتدائی رپورٹ

دستی بم حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ،ْحملے میں سات افراد زخمی ،ْچار کی حالت نازک

اتوار 23 اپریل 2017 13:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) کراچی کے علاقے لیاری،کلاکوٹ میں دستی بم حملہ بابالاڈلا گروپ کے شہزاد شکر اور لاگو نے کیا ،ْپولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دستی بم حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ملزمان حملے کے بعد پھول پتی لین کی طرف فرار ہوئے ،ْدستی بم حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے دبئی چوک ،ْپھول پتی لین اور گل محمد لین سے 6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :