Live Updates

عمران خان نے پاکستانی سیاست کے تمام ریلو کٹوں کو اپنے ساتھ ملالیا ،ْطلال چوہدری

چکوال کے الیکشن میں سارے چور جمع ہوکر بھی ہار گئے ،ْ لیگی رہنما کا رد عمل

اتوار 23 اپریل 2017 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی سیاست کے تمام ریلو کٹوں کو اپنے ساتھ ملالیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے الزامات عائد کرنے کے سوا کیا کیا ہے ،ْلوگ ووٹ کام پر دیتے ہیں،الزام پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ چکوال کے الیکشن میں سارے چور جمع ہوکر بھی ہار گئے۔عمران کی جانب سے احتجاج کی دھمکی پر طلال چودھری نے کہاکہ کیا پدی کیا پدی کا شوربا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :