پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسند ہیں ،ْمذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں آتیں ،ْ مشرف

پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ،ْوطن واپس جانا چاہتا ہوں ،ْامید ہے فوج مدد کریگی ،ْ سابق صدر

اتوار 23 اپریل 2017 13:01

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسندہیں ،ْاسی لئے مذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں آتیں جبکہ بھارت میں اس وقت بھی انتہاپسند جماعت کی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، وطن واپسی کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے پرویزمشرف نے امید ظاہرکی کہ فوج ان کی مدد کریگی۔جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان مخالف اقدامات کررہے ہیں ،ْوہ پاک بھارت متنازع امور حل ہی نہیں کرنا چاہتے جبکہ بڑے ملک کی حیثیت سے پہل بھارت کو ہی کرنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :