Live Updates

عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں ،ْ رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں ،ْمریم اورنگزیب

عمران خان آپ روتے رہیں گے ،ْ وزیراعظم سرخرو ہوتے رہیں گے ،ْچیئر مین پی ٹی آئی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ،ْ وزیر مملکت اطلاعات

اتوار 23 اپریل 2017 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کس منہ سے جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں ،ْ رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں۔ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کس منہ سے جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں، عمران خان رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں۔

انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ تو عمران خان کو شرم آتی ہے اور نہ ہی کوئی ہدایت، عمران خان آپ روتے رہیں گے اور وزیراعظم اسی طرح سرخرو ہوتے رہیں گے کیوں کہ یہ نصیب نصیب کی بات ہے ،ْ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اور سپریم کورٹ سے جواب ملنے کے بعد بھی آپ کا منہ بند نہیں ہوا، پانچوں ججوں نے آپ کو جھوٹا اور آپ کی عرضی کو مسترد کر دیا ،ْعمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے جب کہ وزیراعظم کی قسمت میں لوگوں کی خدمت ہے اورعمران خان کی قسمت میں رونا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کو عوام کے امتحان کا سامنا 2018 میں کرنا پڑیگا ،ْ وہ دوسروں پر بہتان بازی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں جس شخص پر آپ انگلی اٹھا رہے ہیں وہ تین نسلوں کا جواب دے رہا ہے اور آپ سے جواب مانگا جائے تو رونا اور گالی دینا شروع کر دیتے ہیں، خان صاحب جو زہر اگلتے ہیں عوام اور آئندہ نسلیں ان سے اس کا بدلہ لیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات