تین روزہ فہم القرآن کلاسز اختتام پذیر ہوگئیں

اتوار 23 اپریل 2017 13:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)قرآن سوسائٹی جامعہ پشاور کے زیر اہتمام تین روزہ فہم القرآن کلاسز اختتام پذیر ہوگئیں‘ قرآن سوسائٹی جامعہ پشاور نے اپنی روایات کے مطابق جامعہ پشاور کے جامع مسجد مدینہ میں تین روزہ فہم القرآن کلاسز کا انعقاد کیا‘ جس میں کیمپس بھر سے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی‘ فہیم القرآن کلاسز کے اختتامی دن پر امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔