اسلامیہ کالج میں انٹری ٹیسٹ کوچنگ کلاسز کا اہتمام

اتوار 23 اپریل 2017 13:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)اسلامیہ کالج پشاور نے انٹری ٹیسٹ کوچنگ کلاسز کے اہتمام کا اعلان کردیاکلاسز کا دورانیہ ڈیڑھ مہینہ جبکہ کلاسز کا آغاز 15مئی سے کیاجائیگا‘ کلاسز کیلئے رجسٹریشن 24اپریل سے شروع ہوگی‘ طلباء کے لیے فارم اسلامیہ کالج اورطالبات کیلئے اسلامیہ گرلز کالج میں دستیاب ہونگی‘ طلباء اور طالبات کی کلاسیں الگ الگ ہونگی۔