سالانہ جشن شب اسری و محفل درود وسلام 25 اپریل کو ہوگی

اتوار 23 اپریل 2017 13:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)بزم میلاد مصطفیﷺ کے زیر اہتمام حضرت محمدﷺ کے معراج مبارک کی خوشی میں پچسویں سالانہ جشن شب اسری کے موقع پر محفل درود وسلام ، حمد ونعت ، ذکر الہی اور مواعظ حسنہ کا انعقاد 25 اپریل منگل کو بعد از نماز عشا جامع مسجد نجم النسا رشید ٹائون گلبہار نمبر3میں کیا گیا ہے محفل پاک کی صدارت حضرت پیر محمد مجتبی فاروق گل بادشاہ سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف ، راولپنڈی کریںگے۔

(جاری ہے)

جبکہ علامہ مفتی سید ساجد حسین شاہ کاظمی فاضل جامعہ رضویہ ضیا العلوم راولپنڈی بھی خطاب کریں گے۔