بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ، مودی پاکستان مخالف اقدامات کررہے ہیں،مشرف

بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسندہیں اسی لئے مذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانے کے قابل نہیں،بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 23 اپریل 2017 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسندہیں، اسی لئے مذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں آتیں جبکہ بھارت میں اس وقت بھی انتہاپسند جماعت کی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدرپرویزمشرف نے بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، وطن واپسی کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے پرویزمشرف نے امید ظاہرکی کہ فوج ان کی مدد کرے گی۔ جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان مخالف اقدامات کررہے ہیں ، وہ پاک بھارت متنازع امور حل ہی نہیں کرنا چاہتے جبکہ بڑے ملک کی حیثیت سے پہل بھارت کو ہی کرنا ہو گی ۔