شارجہ میں ریسکیو حکام نے 3 پاکستانی شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا

اتوار 23 اپریل 2017 13:00

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ریسکیو حکام نے 3 پاکستانی شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ میں پاکستانی شہریوں کی کار کورنیچی روڈ پر ایک رکاوٹ کے ساتھ ٹکرا کر سمندر میں جا گری جس کے بعد ریسکیو یونٹ اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور کار ڈرائیور اور دو مسافروں کو زندہ باہر نکال لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار کا ڈرائیور خالد پورٹ میں آگ لگنے کے واقعے کا مشاہدہ کر رہا تھا کہ اس کی گاڑی ایک دھاتی رکاوٹ سے ٹکرا کر سمندر میں جا گری۔تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :