مقبوضہ کشمیر میںکٹھ پتلی انتظامیہ نے تھری اورفور جی سروسز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بھی بلاک کروادیں

پابندی چھ ماہ تک برقرار رکھی جاسکتی ہے،رپورٹ

اتوار 23 اپریل 2017 12:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مواصلاتی کمپنیوںنے تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ کی ہدایت پرفیس بک ، واٹس ایپ اورسماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس بھی بلاک کرنا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نجی مواصلاتی کمپنی ایئرٹیل لمیٹڈ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب’فیس بک‘ اور ’واٹس ایپ‘ کو باضابطہ طور پر بلاک کردیا جبکہ تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروسز 17 اپریل سے معطل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قابض انتظامیہ نے مواصلاتی کمپنیوں کو سماجی رابطوں کی سائٹس تاحکم ثانی بند رکھنے کے لئے کہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے یہ پابندی موسم گرما کے چھ مہینوں تک برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فیس بک اور وہاٹس ایپ کے علاوہ ٹویٹر‘، ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب اور وائبر وغیرہ کو بھی پابندی کے دائرے میں لایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :