کامونکے، بارش اور طوفانی ہوا سے محنت کش کے مکان کی چھت گر گئی، بیوی،بیٹی اور دو پوتے ہلاک ہوگئے

اتوار 23 اپریل 2017 12:40

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) بارش اور طوفانی ہوا سے محنت کش کے مکان کی چھت گرنے سے محنت کش کی بیوی،بیٹی اور دو پوتے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ سلامت پورہ گلی گرجے گھر والی کا رہائشی عاشق مسیح اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر کے کمرے میں سو رہا تھا کہ رات کو ایک بجے کے قریب چلنے والی طوفانی ہوا اور بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت نیچے جا گری جس سے عاشق کی بیوی 55سالہ نذیراں بی بی،شادی شدہ بیٹی پچیس سالہ آسیہ بی بی زوجہ عمران مسیح اس کے بیٹے 3ماہ کا ذیشان اور 3سالہ سلمان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ عاشق مسیح اس کی بیٹی عائشہ اور پوتی صائمہ بالکل محفوظ رہے،وقوعہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مرنے والوں کی نعشوں کو ملبے سے نکالا،اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل الیاس عادل شیخ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر موقع پر احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :