صدر اسلامی یونیورسٹی کی سعودی سفیر سے ملاقات ،دو طرفہ تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال

دو طرفہ تعلیمی تعلقات میں وسعت کے ذریعے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، رہنمائوں کا اتفاق پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مثالی ،لازوال ہیں ،اسلامی یونیورسٹی اس کی بہترین مثال ہے، ڈاکٹر الدریویش

اتوار 23 اپریل 2017 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے سعودی سفارتحانے کا دورہ کیا جہاں انہوںنے سعودی عرب کے قا ئم مقام سفیر مروان مرداد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جامعہ کے نائب صدور بھی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں صدر جامعہ اور سعودی قا ئم مقام سفیر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو طرفہ تعلیمی تعلقات میں وسعت کے ذریعے دیرینہ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سعودی نائب سفیر نے دوران ملاقات اسلامی یونیورسٹی کے لیے بھرپور تعاون کی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور خواہش ظاہر کی کہ اسلامی یونیورسٹی سعودی عرب کی جامعات کے ساتھ تعلقات کے مزید منصوبوں پر کام کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونیورسٹی کے بارہویں بورڈ آف ٹرسٹیز اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر جامعہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے جامعہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز اجلاس کی سرگرمیوں میں شرکت پر نائب سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مثالی اور لازوال ہیں اور اسلامی یونیورسٹی اس کی بہترین مثال ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ جامعہ سعودی جامعات کے ہمراہ عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے اجراء کے لیے مصروف عمل ہے، جبکہ اسلامی یونیورسٹی اسلام کے پیغام امن و اعتدال کی اشاعت و ترویج کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :