پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی (ورکرز) کا مشترکہ اجلاس 26اپریل کو طلب کر لیا گیا

سیاسی صورتحال ،تنظیم سازی کے حوالے سے غوروخوض اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا

اتوار 23 اپریل 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی (ورکرز) کا مشترکہ اجلاس 26اپریل کو مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حُر بخاری نے بتایا کہ اجلاس میں پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال اور لاہور میں تنظیم سازی کے حوالے سے غوروخوض اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :