بھارتی انتہاپسندپاکستان دشمنی میں اندھے”میڈان پاکستان “کےخلاف تاجروں پرچڑھائی کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اپریل 2017 12:38

بھارتی انتہاپسندپاکستان دشمنی میں اندھے”میڈان پاکستان “کےخلاف تاجروں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل2017ء) : بھارتی انتہاپسندپاکستان دشمنی میں اندھے ہوگئے،”میڈان پاکستان “کے خلاف بھارتی انتہاپسندجنونیوں نے اپنے ہی ملک کے تاجروں پرچڑھائی کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں انتہاپسندی عروج پرپہنچ گئی،نفرت کے پجاریوں نے میڈان پاکستان کے نام سے کپڑافروخت کرنے والی دکانوں پرحملہ کردیا۔

(جاری ہے)

تاجروں کی دکانوں سے کپڑاسڑکوں پرپھینک کراپنے پیروں سے روندتے رہے۔اس سے پہلے وسیم اکرم پرحملہ کیااور ٹی وی پروگرام سے اٹھادیاگیا۔اسی طرح پاک بھارت دوستی کی بات کرنے والے کلکرنی کے منہ پرانتہاپسندوں سے سیاہی بھی پھینکی۔اسی طرح دہلی میں پی ٹی آئی کے دفترپرحملہ کیاگیاجبکہ پی سی بی کے چیئرمین پرحملے کی کوشش بھی کی گئی۔۔ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :