صدر سردار مسعود خان نے قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کا اجلاس 25اپریل کو طلب کرلیا

اتوار 23 اپریل 2017 12:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) صدر ِ آزادکشمیر سردار مسعود خان نے قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کا اجلاس 25اپریل لاجنگ ہائوس چھتر میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے جبکہ اجلاس کی کارروائی ایک روز چلنے کے بعد غیر معینہ مدت تک کیلئے ختم کردی جائیگی ۔اجلاس میں حکومت ِ آزادکشمیر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے پر بحث او ر وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کی مکمل حمایت کا اعلان کرنے کے علاوہ باقاعدہ قرار داد پیش کی جائیگی جو کثرت رائے سے منظور کی جائیگی جبکہ متحدہ اپوزیشن اجلاس میں حاضری کے بعد واک آئوٹ کریگی۔

متعلقہ عنوان :