اچھا کردار ملنے پرطویل عرصے کے بعد اسٹیج پر واپسی ہوئی ہے ‘ مہر النساء

اسٹیج بارے پائے جانے والے تاثر کو ختم کرنے کیلئے سب فنکاروںکو اپنا احتساب کرنا ہوگا

اتوار 23 اپریل 2017 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء)اداکارہ مہر النساء نے کہا ہے کہ اچھا کردار ملنے پرطویل عرصے کے بعد اسٹیج پر واپسی ہوئی ہے ،اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا کوئی آسان کام نہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ اپنی مرضی کا کردار نہ ملنے کے باعث اسٹیج سے کافی عرصہ دور رہی ہوں تاہم اب الحمرا میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ’’ ذرا بچ کے‘‘میں ایسا کردار ملا ہے جسے نبھانے کی حامی بھری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اسٹیج کے بارے میں سوچتے ہی سب سے پہلا جو خیال آتا ہے اسے بدلنے کیلئے سب فنکاروں کو اپنا احتساب کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جب تک اچھے کردار ملتے رہیں گے میں اسٹیج پر کام کرتی رہوں گی۔