اداکارہ مکھناں کی پرستاروں سے اپنی جلد صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل

اتوار 23 اپریل 2017 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء)اداکارہ مکھناں نے پرستاروں سے اپنی جلد صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو گزشتہ دنوں علیل ہونے کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا تاہم صحت میں بہتری آنے پر وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ میری جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔