پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار حسن طارق کی 35ویں برسی (آج )منائی جائیگی

فنی کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا،48سالہ فنی کیریئر میں میںبے شمار فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دئیے

اتوار 23 اپریل 2017 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار حسن طارق کی 35ویں برسی آج ( پیر ) منائی جائے گی ۔حسن طارق 22 اکتوبر 1934ء کو بھارت کے امرتسر میں پیدا ہوئے اور ان کا خاندان ہجر ت کر کے پاکستان آگیا۔حسن طارق نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا ۔ 1959ء میں انہوں نے بطور ہدایتکار فلم ’’نیند ‘‘کی ڈائریکشن دی اور اس کے بعد ان کی کامیابی کا سفر شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کیرئیر میں بنجارن، شکوہ، قتل کے بعد، کنیز، پھنے خان، مجبور، سوال، تقدیر، دیور بھابی، عدالت، بہن بھائی، دوسری شادی، میرا گھر میری جنت، ماں بیٹا اور پاک دامن جیسی متعدمعیاری فلمیں تخلیق کیں۔1972ء میں فلم امرائوجان ادا ان کی معرکتہ الآرا فلم ریلیز ہوئی جو کہ مرزا ہادی رسوا کے شہرت یافتہ ناول پر بنائی گئی اور فلم کا بھارت میں بھی چرچا ہوا۔ہدایتکار حسن طارق کی فلم اک گناہ اور سہی وہ فلم ہے جو تاشقند کے فلمی میلے میں بھی پسند کی گئی ۔ حسن طارق 24اپریل کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :