حکومت دوسری انڈسٹریز کو مراعات فلم انڈسٹری کو صرف لالی پاپ ہی دیا گیا ‘ میرا

اپنی کمپنی رجسٹرڈ کرا رہی ہوں ،اس پلیٹ فارم سے مشترکہ فلمسازی کروں گی ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں اس سے وابستہ کچھ لوگوں کیساتھ ساتھ حکومت کا بھی بڑا ہاتھ ہے ، ہزاروں لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بننے والی فلم انڈسٹری کوکسی دور میں بھی کسی حکومت کی طرف سے سپورٹ نہیں ملی ، اپنی کمپنی رجسٹرڈ کرا رہی ہوں اور اسپلیٹ فارم سے مشترکہ فلمسازی کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ حکومت دوسری انڈسٹریز کو نہ صرف ٹیکسز میں چھوٹ بلکہ وسیع پیمانے پر مراعات بھی دیتی ہے جبکہ فلم انڈسٹری کو صرف لالی پاپ ہی دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرتی تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ میری ترجیح بڑی سکرین ہے اور میں آج بھی اچھے کردار کی تلاش میں رہتی ہوں ۔ میرا نے بتایا کہ اپنی کمپنی رجسٹرڈ کر الی ہے اور اس کے بینر تلے مشترکہ فلمسازی کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :